کس پاکستانی کرکٹر نے کتنا ٹیکس دیا؟

وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹیکس جمع کروانے کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق مالی سال 16-2015 کے دوران  کرکٹرز سے 6 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا۔

قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کھلاڑی شعیب ملک ہیں جنہوں نے گزشتہ مالی سال 46 لاکھ 76 ہزار 175 روپے ٹیکس ادا کیا۔

ٹیکس حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال مجموعی طور پر کھلاڑیوں سے  6 کروڑ اور ساڑھے 8 لاکھ روپے سے زیادہ کا ٹیکس وصول کیا۔

جیو نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال سرفراز احمد نے 37 لاکھ 87 ہزار 215 روپے، محمد حفیظ نے 36 لاکھ 77 ہزار 54 روپے، شاہد آفریدی نے 34 لاکھ 28 ہزار 450 روپے اور وہاب ریاض نے 31 لاکھ 84 ہزار 260 روپے ٹیکس ادا کیا۔

اسی طرح سابق کپتان مصباح الحق نے 30 لاکھ 17 ہزار 447 روپے، اظہر علی نے 21 لاکھ 68 ہزار 179 روپے اور یونس خان نے 16 لاکھ 65 ہزار 584 روپے ٹیکس دیا۔

ان کے علاوہ احمد شہزاد نے 8 لاکھ 77 ہزار 800 روپے، اسد شفیق نے 17 لاکھ 85 ہزار 149 روپے، بابر اعظم نے 10 لاکھ 53 ہزار 225 روپے، خالد لطیف نے 8 لاکھ 7 ہزار 325 روپے، اور محمد عامر نے 8 لاکھ 5 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

ٹیکس حکام کے مطابق محمد عرفان نے 17 لاکھ 93 ہزار 465 روپے، محمد سمیع نے 8 لاکھ 56 ہزار 542 روپے، ناصر جمشید نے 22 ہزار 260 روپے، سعید اجمل نے 8 لاکھ 35 ہزار 20 روپے، شرجیل خان نے 9 لاکھ 16 ہزار 211 روپے، سہیل تنویر نے 17 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ، عمر اکمل نے 22 لاکھ 10 ہزار 887 روپے ، عمر گل نے6 لاکھ 66ہزار265 روپے اور ذوالفقار بابر نے 12 لاکھ 55 ہزار 774روپے ٹیکس دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: