مریض بچوں کے لئے منی گاڑیاں

امریکا کے شہرلاس اینجلس کے ایک اسپتال میں داخل بچوں کے لئے ریمورٹ کنٹرول منی گاڑیاں متعارف کی گئی ہیں۔

 سان ڈیاگو اسپتال میں داخل بیمار بچوں کے دل سے خوف نکالنے کے لئے منی گاڑیاں متعارف کی گئی ہیں جسے بچے اسپتال کے احاطے میں چلا سکتے ہیں۔

بچوں کو گاڑیاں فراہم کرنے کا مقصد انہیں اسپتال کے ماحول سے ہم آہنگ رکھنے کے علاوہ ان کی دلجوئی کرنا ہے۔

مریض بچوں کی مرسیڈیز اور بی ایم ڈبلیو جیسی منی گاڑیاں سان ڈیاگو کے علاقائی قانون نافذ کرنے والی ‘ٹیڈی بیئر ڈرائیو’ نے بطور عطیہ دی ہیں جس سے مختلف مرض میں مبتلا بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی ہے۔

اس سے قبل یہ سرگرمی ریڈی چلڈرن اسپتال میں فراہم کی جارہی تھی جس میں نرس یا ڈاکٹر بچے کی گاڑی ریموٹ کنٹرول سے چلاتے تھے تاکہ علاج یا آپریشن سے پہلے ان کی گھبراہٹ دور کی جا سکے۔

اسپتال کی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈینیلا کا کہنا ہے کہ بچے منی گاڑی سے کافی مزہ کر رہے ہیں اور والدین انہیں دیکھ کر خوش بھی ہوجاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: