سمندری طوفان ‘ماریہ’ کی پیش قدمی

سمندری طوفان ‘ماریہ’ تیزی سے کیربین جزیرے کی جانب بڑھ رہا ہے جسے کیٹیگری 4 میں رکھا گیا ہے۔

چند روز قبل ‘ارما’ نامی سمندری طوفان نے کیربین جزیرے میں تباہی مچائی تھی جس کے بعد ایک اور طاقتور سمندری طوفان ‘ماریہ’ اسی جزیرے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

نیشنل ہوری کین سینٹر کے مطابق سمندری طوفان ماریہ آئندہ چند روز میں لیورڈ جزیرے سے ٹکرائے گا جس کے بعد ایک بڑے طوفان کا خدشہ ہے جس کی شدت کیٹیگری فور ہوسکتی ہے۔

سمندری طوفان کے پیش نظر جزیرے کے تمام اسکولوں اور دفاتر میں چھٹی دے دی گئی ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان ‘ارما’ بھی کیٹیگری فور کا تھا جس نے کیربین جزیرے میں زبردست تباہی مچائی جس کے دوران 44 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔

ہوری کین سینٹر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ‘ماریہ’ شمال مشرقی بارباڈوس سے 90 میل دور جب کہ جنوب مشرقی ڈومینیکا سے 170 میل دور ہے ۔

اس وقت سمندری طوفان ‘ماریہ’ کیٹیگری ون کی شدت کا ہے جو کیربین جزیرے کی جانب 13 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں ‘ماریہ’ لیورڈ جزیرے سے ٹکرائے گا جس کے باعث بڑی تباہی کا خدشہ موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: