چین میں سڑک کے بیچ مشہور ‘نیل ہاؤس’ بالآخر گرادیا گیا

چین میں “نیل ہاؤس” کے نام سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے گھر کے مالک کو بھاری معاوضہ دینے کے بعد اسے منہدم کر دیا گیا ہے۔

شنگھائی کی مصروف شاہراہ کے بیچ و بیچ موجود گھر نے دنیا بھر میں اس وقت مقبولیت حاصل کی جب گھر کے مالک نے اسے سرکاری تحویل میں دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

مصروف شاہراہ کے بیچ و بیچ اس گھر کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات کی وجہ بھی بن رہا تھا۔

حکومت کی جانب سے گھر کے مالک کو 2003 سے کئی مرتبہ معاوضے کی آفر کی گئیں لیکن ضدی مالک بھاری معاوضے پر ڈٹا رہا۔

چینی میڈیا کے مطابق گھر کا مالک اب 4 لاکھ 12 ہزار ڈالر معاوضہ لینے پر راضی ہوگیا ہے جس کے بعد ‘نیل ہاؤس’ کو رات کی تاریکی میں محض 90 منٹ میں گرا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ‘نیل ہاؤس’ 4 رویا سڑک کے بیچ میں واقع تھا جس کی وجہ سے گاڑیوں کو رفتار آہستہ کرنا پڑتی اور محتاط طریقے سے گھر کو بچاتے ہوئے دوبارہ سڑک پر آنا پڑتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: