لاہور پریس کلب میں ممبران اور انکی فیملیز کیلئے ’’فری آئی کیمپ‘‘

لاہور پریس کلب اورفلاحی تنظیم دی کیئر کے تعاون سے معزز ممبران اور انکے اہل خانہ کیلئے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ فری آئی کیمپ میں ڈاکٹر اعجاز بٹ آئی سرجن گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ ، آئی سپیشلٹ ڈاکٹر صفیہ اور پیرامیڈیکل سٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔

آ ئی کیمپ میں مریضوں کی آنکھوںکا معائنہ کیا گیا اور انھیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ آئی کیمپ میں صحافیوں کی کثیر تعدا د اور انکے اہلخانہ نے شرکت کی ۔ فری آئی کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیااورکہاکہ امسال ریکارڈ میڈیکل کیمپ منعقد کیے گئے اور آئند بھی کلب کے ممبران کی فلاح وبہبودکا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

پروگرام کے آخرمیں ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کو پریس کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس پیش کئے گئے۔ تقریب میں گورننگ باڈی کے ممبر اسماعیل جکھڑ،نعمان وہاب اور سنیئر صحافی نعمان یاور بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: