پاکستان میں بلیو ویل گیم کا پہلا مبینہ کیس 

پاکستان میں بلیو ویل گیم کا پہلا مبینہ کیس سامنے آگیا جس میں پشاور کی بچی اس گیم مبینہ طور پر ملوث پائی گئی۔

ان دنوں دنیا بھر میں بلیو ویل گیم کا چرچا ہے جس میں ملنے والے مختلف ٹاسک کو پورا کرنے کی کوششوں میں اب تک متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

پاکستان میں بھی پشاور میں اس گیم کی مبینہ شکار بچی سامنے آئی ہے جس کے والدین کا دعویٰ ہے کہ بچی بلیو ویل گیم کھیلتی تھی۔

پشاورمیں بلیو ویل گیم کھیلنے والی بچی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں علاج کیا گیا۔ اسسٹنٹ رجسٹرار ڈاکٹر اعزاز کے مطابق بچی کو نفسیاتی وارڈ میں لایا گیا تھا اوراس میں ڈپریشن کی علامات پائی گئیں تاہم ضروری تھراپی اور علاج کے بعد بچی کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا-

ڈاکٹر اعزاز کے مطابق بچی نے اسکول میں کلاس فیلو سے گیم کے بارے میں سنا تھا اور وہ گیم کے آخری اسٹیج پر پہنچ چکی تھی جب کہ بچی کے رویئے میں تبدیلی کے باعث والدین اسے اسپتال لائے-

دوسری جانب بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ پولیس طالب کی ہلاکت کے بلیو وہیل گیم سے تعلق پر تحقیقات کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: