کلثوم نواز کے خلاف درخواستیں مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس عباد الرحمان پر مشتمل 3 رکنی فل بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔
این اے 120 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر اور دیگر نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کلثوم نواز کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں جب کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس ان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔
واضح رہے کہ کلثوم نواز ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور ان کی انتخابی مہم ان کی صاحبزادی مریم نواز چلا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: