لاہورکے علاقہ بھٹہ چوک کے قریب نوجوان نے لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب سے جھلس جانے والی 25 سالہ بینش نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نجی کمپنی میں ملازمت کے بعد گھر جا رہی تھی کہ اسکا منگیتر عصمت آیا اور اسکے چہرے پر تیزاب پھینک کرفرار ہوگیا۔
بینش کو فوری طور پر جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزم عصمت کی تلاش شروع کر دی۔