پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ورلڈ الیون کو ہرا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آزادی کپ کے پہلے ٹی 20 میچ میں ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے دی،لیکن قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا میلہ 7 ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون نے لوٹ لیا۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال ہوگئی ،7 ممالک کے 14 کھلاڑیوں نے پاکستانی قوم کا دل جیت لیا ۔ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

گرین شرٹس کے بابر اعظم 86، احمد شہزاد 39، شعیب ملک 38 اور عماد وسیم 15رنز ناٹ آئوٹ کی بدولت اسکور بورڈ پر 187 رنز سجائے ۔ ورلڈ الیون کی طرف سےپریرا نے 2، عمران طاہر ، بین کٹنگ اور مورنے مورکل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بناسکی ،فاف ڈوپلیسی اور ڈیرن سیمی نے 29،29 رنز بنائے ، دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ 26، ٹم پین 25، تھیساراپریرا 17، تمیم اقبال 14 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔

پاکستان کی طرف سے سہیل خان ،رومان رئیس اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،ورلڈ الیون کی ورلڈ کلاس باولنگ کے سامنے ڈٹ کھیلنے والے بابر اعظم کو 2چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنانے پر مرد میدان قرار دیا ۔

چیمپئنز ٹرافی میں اپنی کارکردگی سے سب کے دل جیتنے والے فخر زمان اور حسن علی آج کے میچ میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے ، تاہم ٹیم کامیاب رہی۔

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیلی ،ہم کل کا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانی کپتان سرفراز کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کچھ خامیاں نظر آئی ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

پورے لاہور اور خاص طور پر قذافی اسٹیڈیم میں ہر طرف آزادی کپ کے رنگ بکھرے ہوئے نظرآئے، لیکن میچ سے پہلے ورلڈ الیون میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کا جو چکر لگایا وہ مناظر بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

سابق کرکٹر مشتاق احمد نےکہا کہ ورلڈ الیون کی آمد بارش کا پہلا قطرہ ہے، امید ہے کہ اب رحمت کی بارش ہوتی رہے گی۔

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے تاریخی موقع پر سابق کپتان اور آل رائونڈ شاہد آفریدی بھی میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے تو شائقین کی بڑی تعداد نے انہیں گھیرلیا ،ان سے آٹو گراف لئے اور سیلفیاں بھی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: