آئی فون کے نئے فون آج ریلیز ہو رہے ہیں

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کا نیا آئی فون 8 اور 8s آج متعارف کروا رہی ہے۔

دنیا بھر میں نئے آئی فون کے بارے میں افواہوں اور اس میں شامل کیے جانے والے نئے فیچرز کے بارے میں ایک عرصے سے مختلف ٹیکنالوجی فورمز پر بحث ایک عرصے سے چل رہی تھی اور لوگ اس کی لانچنگ کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔

نئے آئی فون 8 اور 8s تین رنگوں میں لانچ کیے جائیں گے اور ان کی تقریب رونمائی آج ایپل کے ہیڈکوارٹرز میں ہو گی۔

اطلاعات ہیں کہ نیا آئی فون ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ ساتھ بناوٹ میں بھی پہلے سے خوبصورت ہو گا جب کہ اس میں “وائرلیس چارجنگ” اور “فیشل ریکوگنیشن” جیسے فیچرز بھی شامل ہوں گے۔

آئی فون 8 کے ساتھ ساتھ نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 بھی صارفین کو ملے گے۔

آئی فون 8 میں اینیمیٹڈ ایموجی،وائی فائی شیئرنگ کی خصوصیات بھی شامل ہیں جب کہ ایک نیا فائل فیچر تمام اہم دستاویزات کو ایک جگہ دکھانے کی آسانی فراہم کرے گا، ساتھ ہی صارفین کو تھری ڈی ٹچ سلائڈر کی مدد سے متعدد اوپن ونڈو پر جانے کی سہولت ملے گی۔

آئی فون 8 میں فیچرز کے ساتھ کیمرے کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ بہترین تصاویر لینے کے لئے ایچ ڈی آر اور ٹرو ٹون کے فیچرز بھی ڈالے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: