چین میں انوکھی شادی

چین میں انوکھی شادی

شادی کے بے جا اور فضول خرچوں سے بچنے کے لیے چینیوں نے ایک نیا اور انوکھا طریقہ ایجاد کیا ہے ۔

چین میں شادی سے قبل ایک جوڑے نے 30 سائیکلیں کرائے پر لیں اور دولہا دلہن سمیت سارے باراتی سائیکل پر سوار بارات لے کر گئے۔

دولہا اور دولہن دونوںکے اس مشترکہ فیصلے میں ان کے گھر والوں نے بھی بھر پور ساتھ دیا۔

روایتی طور پر چین میں ایسا ہوتا ہے کہ دولہا ایک شاندارکار میں بہترین طریقے سے دلہن کو لے کر تقریب کے مقام پر پہنچتا ہے۔ لیکن اب یہ روایتی انداز آہستہ آہستہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔

آج کل لوگ ان طریقوں کو بے جا اور فضول خرچ سمجھتے ہیں تبھی ان روایتی طور طریقوں میں اب جدت آرہی ہے۔

Leave a Reply

x

Check Also

لندن میں تیزاب کے حملے میں 6 افراد زخمی

لندن کےاسٹریٹ فورڈ اسٹیشن پر تیزاب کے حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے،پولیس نےاسٹیشن کو ...