کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں پچھلے مہینے ایک نوجوان جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ لڑکا اور لڑکی کو کرنٹ لگا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

غیر ملکی خبر کے مطابق کراچی میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ بااثر قبائلی کونسل کی جانب سے پیش آیا جس میں دونوں کو بھاگنے کی سزا دی گئی۔

پولیس افسر امان مروت کا کہنا تھا کہ لڑکا اور لڑکی دونوں کو پہلے چارپائی سے باندھا گیا اور پھر بجلی کے جھٹکے دیے گئے جس کے باعث دونوں کی موت واقع ہوئی۔ دونوں کے باپ اور چچا کو گرفتار کرنے والا پولیس افسر جرگہ میں شریک 30 افراد کی تلاش میں ہے جو کہ تاحال غائب ہیں۔

مروت کا کہنا ہے کہ پندرہ سالہ لڑکی مبینہ طور پر اپنے سترہ سالہ دوست کے ساتھ پچھلے مہینے گھر سے بھاگ گئی تھی۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پہلے لڑکے کو مارنے کے بعد پھر لڑکی کو قتل کرکے دفنا دیا گیا۔

Leave a Reply

x

Check Also

ڈیڈلائن ختم ہونے کے باوجود فیض آباد دھرنا جاری

ڈیڈلائن ختم ہونے کے باوجود فیض آباد دھرنا جاری

اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر جاری دھرنے کے شرکاء کو دی گئی ڈیڈ ...