پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون ٹاکرا آج لاہور میں ہوگا

شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں جائے گا۔

میچ کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور یہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا ۔

مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان آکر بہت خوش ہیں۔ معروف امپائر علیم ڈار پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تاریخی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے اور ان میچز میں دی جانے والی پرفارمنس سے ان کی رینکنگ میں بھی کمی بیشی ہوگی ۔

آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والی انڈی پینڈینس سیریز میں دنیا بھر کے انٹرنیشنل کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے، اس لئے اس سیریز کے تمام میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: