پاناما کیس میں منصف ہی مدعی بن گئے تھے

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ پاناما کیس میں نواز شریف کے خلاف منصف خود ہی مدعی بن گئے تھے، مگر اب عوام کی جے آئی ٹی بن گئی ہے، عوام ہی مدعی اور عوام ہی منصف ہوں گے، عوام کی عدالت کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا۔

مریم نواز کا لاہور میں ن لیگ پروفیشنل ونگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات کے کہنے پر کوئی قانون نہیں بنایاجا رہا،پریس کونسل آف پاکستان سے متعلق شائع خبر کی تردید کرتی ہوں،معاملے کی تحقیقات کے لیے 3رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے،متعلقہ ڈائریکٹر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے،متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے، انکوائری رپورٹ 3دن میں آجائےگی،تحقیقاتی رپورٹ کو عوام کےسامنے لایا جائے گا۔

انہوں نے کا کہ میرا نام استعمال کر کے 3سے 4 خطوط لکھے گئے،نوجوان بچیوں کو خود کو منوانے کے لیے ایک بیٹےاورایک بھائی سے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، میری فیملی میں بھی خواتین زیادہ باہر نہیں آتیں، مگر میں نے یہ روایت بدلی، مارشل لاء کےبعد میری والدہ نے تنہا جدوجہدکی، اس کی مثال نہیں ملتی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کلثوم نواز نے ایک ڈکیٹٹر کو تب للکارا جب سب لوگ گھروں میں چھپے بیٹھے تھے،نواز شریف جس جنگ میں، جس راستے پر نکلے ہیں وہ آسان نہیں، ووٹ کی طاقت کی جنگ، ووٹ کی عزت کی اورعوام کےحق حکمرانی کی جنگ نوازشریف نے شروع کی ہے، آج احساس ہورہاہےکہ نوازشریف کا ہر چاہنے والا آج نوازشریف کا مقدمہ لڑرہاہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی ہمیں منظورنہیں ہے، سب جانتے ہیں کیا فیصلہ آیا، مقدمہ پاناما پر چلا، فیصلہ اقامہ پرآیا،اس فیصلےکو بھی نوازشریف نے قانون و آئین کی حکمرانی پر چلتے ہوئے تسلیم کیا، اب خلق خدا کےفیصلے کاو قت آگیا ہے، خلق خدا جو فیصلہ دے گی وہ ہرکسی کو ماننا پڑے گا،فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا لیکن چھٹی سازشی سیاستدانوں کی ہوگئی، لاہور کے جلسے کی خالی کرسیاں کسی کی ناکامی کی داستان سنارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: