ارما نے کیوبا اور فلوریڈا میں تباہی مچادی

سمندری طوفان نےکیریبیئن جزائر، کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بھی تباہی مچادی، ارما سے ہلاک افراد کی تعداد چالیس ہوگئی، فلوریڈا کے شمال مشرقی علاقوں میں موجود ارما کمزور ہو کر کیٹگری ایک میں داخل ہو گیا۔

طوفانی ہواؤں، شدید بارشوں اور اونچی اونچی لہروں کے ساتھ کیٹگری چار کے طوفان نے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں کو تہس نہس کر دیا ۔چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ساٹھ لاکھ سے زائد صارفین کی بجلی غائب ہوگئی، جبکہ پینسٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کو انخلا کا حکم دے کر ریاست فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔

شمال مشرقی علاقوں میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور بدترین سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے،میامی میں جڑوں سے اکھڑے درخت، طوفانی ہواؤں سے گرےسائن بورڈز،دریاوں کا منظر پیش کرتی سڑکیں طوفان کی شدت کی کہانی سنا رہی ہیں۔

ساحل پر پانچ سے دس فٹ اونچی لہریں بلند ہورہی ہیں اور خراب موسم کے باعث میامی ایئرپورٹ منگل تک لیے بند ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست جارجیا میں بھی طوفانی ہواؤں اور تیز بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: