سمندری طوفان ’ارما‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ’ارما‘ امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اب تک 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا اور 21 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ریاست کی مدد کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق’ ارما‘ کی شدت میں کمی آئی ہے اور یہ اب کیٹگری2 میں تبدیل ہوگیا ہے ۔

طوفان ’ارما‘ کی وجہ سے شدید بارشوں کے علاوہ 110 میل فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس کے باعث میامی شہر میں ایک تعمیراتی کرین ٹوٹ کر گرگئی۔ سمندری طوفان کی وجہ سے 5 سے 10 فٹ تک لہریں بلند ہورہی ہیں جس کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔

ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر ٹامپا میں غیر معینہ مدت کےلیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ 3دیگر کاؤنٹیز میںپہلے ہی کرفیو نافذ ہے۔شدید بارشوں کے باعث مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور30اکھ سے زائد افرد بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی میڈیاکاکہنا ہے کہ طوفان فلوریڈا کے مغربی ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ صورت حال انتہائی خطرناک ہوگئی ہے جن لوگوں نے اب تک انخلا نہیں کیا وہ اپنی حفاظت کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: