ورلڈ الیون سیریز، میچز کو انٹرنیشنل درجہ مل گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونیوالے ٹی ٹوینٹی میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے اور ان میچز میں دی جانے والی پرفارمنسز کھلاڑیوں کی رینکنگ پر بھی اثر انداز ہوں گی۔

آئی سی سی کے ترجمان نے جیو نیوز سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونیوالی اینڈپینڈینس سیریز میں دنیا بھر کے انٹرنیشنل کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے، اس لئے اس سیریز کے تمام میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ میچز کی انفرادی کارکردگی کھلاڑیوں کی انفرادی رینکنگز میں شمار ہوگی تاہم ٹیم رینکنگ پر ان میچز کے نتائج اثر انداز نہیں ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیم رینکنگز میں دو ملکوں کی ٹیموں کے ریٹنگز پوائنٹ کی بنیاد پر کیلکولیشن ہوتی ہے اور اس سیریز میں ایسا نہیں ہورہا لہٰذا ٹیم رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم فاف ڈو پلیسی کی قیادت میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستان پہنچ رہی ہے، یہ ٹیم پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: