نکیال میں گاڑی نالے میں جا گری،8افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں گاڑی نالے میں جاگری ،8افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 کی لاشیں نکال لی گئیں،مرنے والوں میں ڈائریکٹر اسپورٹس آزاد کشمیر چوہدری اسحاق بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز بارش کے باعث سکہ کس کے مقام پر پیش آیا ،گاڑی پانی کے تیز بہائو کے باعث نالہ دھموئی میں گرگئی ۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونےو الی گاڑی کھوئی رٹہ سے نکیال آرہی تھی ،واقعے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ،جن میں چوہدری اسحاق بھی شامل ہیں ،جو ڈائریکٹر اسپورٹس آزاد کشمیر تھے ۔

ریسکیوآپریشن میں مقامی انتظامیہ اورپاک آرمی کے جوانوں نے حصہ لیا، مرنے والوں میں چوہدری اسحاق کے 2 بھائی اور 3 بھتیجے بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: