کوشش کروں گا جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اورسابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون ٹیم پاکستان آنے کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے،کوشش کرونگا جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے اسکواڈ میں بیٹنگ سائیڈ بہت زبردست ہے، تاہم ہوم گراؤنڈ پر ٹیم شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی گراؤنڈ پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں اس لیے انہیں کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

شعیب ملک نے کہا کہ سینئر کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے نوجوانوں کو مشورے دینے پڑتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کھلاڑیوں نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی اور یہاں پر کرکٹ کھیلنے کے احساسات کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ کوشش کروں گا جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں تاہم 2023ابھی بہت دور ہے ،ہوسکتا ہے اُس میں میر ا بیٹا کھیلے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: