2 سال میں 8 مردوں سے شادی رچائی

تھائی لینڈ میں پولیس نے ایک ایسی دلہن کو گرفتار کیا ہے جس نے دو سال میں 8 مردوں سے شادی رچا ئی اور پھر ان کے اہلِ خانہ سے رقم بٹور کر غائب ہوگئی ۔

تھائی پولیس کو ایک ایسی مفرور دلہن گرفتار کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر معاملات آگے بڑھانے کے بعد مردوں سے شادی کی اور پھر ان کو لوٹ کر فرار ہوگئی۔

اس32 سالہ بھگوڑی دلہن کا نام جاریا پورن نامون بویائی ہے اور اب پولیس نے اسے فراڈی خاتون قرار دے کر اس کی تلاش شروع کی ہوئی ہے۔ ایک کے بعد ایک 8 مرد اس کے خلاف رپورٹ درج کرا چکے ہیں۔

سب سے پہلے پراسان تیام یم نے اس خاتون کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ انہوں نے فیس بک پوسٹ پر اس خاتون سے خبردار کرنے اور دور رہنے والی ایک پوسٹ دیکھی اور پولیس کو بتایا کہ دو سال قبل ان کی شادی نامون سے ہوئی تھی جو اگلے دن 6 ہزار ڈالر یعنی 6 لاکھ روپے لے کر ایسی گئی کہ اب تک واپس نہیں آئی۔

پراسان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی سابقہ بیوی نے اسے فروری 2015 کو فیس بک پر دوست بنایا اور اس کے کچھ ماہ بعد پراچوپ خیری خان صوبے میں ان کی شاندار شادی ہوئی۔ 4 روز بعد اس نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے پاس جا رہی ہے لیکن وہ واپس نہ آئی اور نامون کی ایک مبینہ بھتیجی نے فون کر کے بتایا کہ اب وہ اپنی بیگم کو بھول جائے۔

اس کے بعد ایک اور شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلسل دلہن بننے اور لوٹنے والی خاتون نے اس سال قبل فروری میں فیس بک پر ان سے دوستی کی اور شادی سے پہلے بینک اکاؤنٹ میں 15 ہزارڈالر جمع کرنے کو کہا۔ رقم جمع ہونے پر خاتون نے کہا کہ ابھی شادی کا بہتر موقع نہیں لیکن اس کے بعد وہ غائب ہوگئی۔

اس کے بعد مزید 6 افراد سامنے آئے جنہوں نے کہا کہ اسی خاتون نے فیس بک پر رابطہ کر کے شادی کے نام پر ان سے رقم اینٹھی اور فرار ہو گئی تاہم فیس بک پر یہ خبریں بھی ہیں کہ چالاک خاتون نے ایک ہفتے میں 4 سے 5 افراد سے شادی کر کے رقم بٹوری اور غائب ہوگئی۔

تھائی لینڈ پولیس اس عجیب و غریب کیس کو حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں رہی۔ دلہن کی گرفتاری سے قبل پولیس نے نامون کی بڑی بہن کو حراست میں لیا تھا لیکن اس نے بتایا کہ وہ اپنی بہن کی جعلسازی کی بنا پر اس سے تعلق ختم کر چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: