تحریک انصاف برطانیہ کو پیسہ کون دیتا ہے؟

برطانیہ میں تحریک انصاف کو سب سے زیادہ فنڈ دینے والے اور پاکستان میں پارٹی کو مالی طور پر مستحکم رکھنے والے انیل

مسرت کی بیٹی کی شادی ہو رہی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شادی میں شرکت کے لئے این اے 120 کی انتخابی مہم سے دور جا رہے ہیں۔

 

انیل مسرت کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے خورشید قصوری، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی پہلے ہی لندن پہنچے ہوئے ہیں۔

شادی کی اس تقریب میں پاکستانی سیاست کے حوالے سے کئی اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

انگلینڈ کے 400 امیرترین افراد میں شامل انیل مسرت تحریک انصاف برطانیہ کے سب سے اہم ترین شخص ہیں۔

1980ء میں انیل مسرت کا خاندان فیصل آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر منتقل ہوا تھا۔

انیل نے برطانوی سکول میں تعلیم مکمل کرکے پراپرٹی کا کام شروع کیا اور برطانیہ میں موجود ایشیائی کمیونٹی کے 20 امیر ترین افراد میں شامل ہوگئے۔

انیل مسرت کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جس میں بالی وڈ کے ستارے اور بھارت کے اہم سیاستدان بھی شریک ہیں۔

انیل کپور، سونم کپور اور سنیل سیٹھی بھی شادی میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر پہنچے ہیں جبکہ شاہ رخ خان کی پرفارمنس بھی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: