اب آ گیا چلنے پھرنے والا فریج

پیناسونک کمپنی نے ایک چھوٹا چلنے پھرنے والا فریج متعارف کرایا ہےجو ایپ یا آواز کے حکم پر آگے بڑھ کر آپ کو پسندیدہ مشروبات اور کھانے کی اشیا پہنچا سکتا ہے۔

پینا سونک کے اسمارٹ ریفریجریٹر کا عملی مظاہرہ حال میں جرمنی میں ایک ٹیکنالوجی نمائش میں کیا گیا ہے۔ یہ فریج آرام سے باورچی خانے کے ایک کونے میں سمائے رہتا ہے اور آپ اسے جب بلاتے ہیں تو یہ دھیرے دھیرے آگے بڑھتا ہے آپ کے پاس پہنچ جاتا ہے۔

اس میں نصب اسمارٹ کیمرہ 15 سینٹی میٹر آگے تک دیکھ سکتا ہے اور از خود کمرے کا نقشہ بناکر رکاوٹوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک مخصوص ایپ سے بھی یہ مکمل طور پر کنٹرول ہوسکتا ہے۔

پورے گھر کو سمجھنے کے بعد یہ ازخود مڑتا ہے اور اپنے مقام تک پہنچ جاتا ہے۔ اس میں نصب بیٹری اس کے تمام کاموں کو کنٹرول کرتی ہے اور جب بیٹری ختم ہونے لگتی ہے تو فریج ازخود اپنے جارچنگ اسٹیشن سے جاکر منسلک ہوجاتا ہے۔

اس کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس کے اندر موجود اشیا کی تفصیل سے یہ اچھی طرح واقف رہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: