بین الاقوامی مسافروں کے لئے رقم کی نئی حد

اسٹیٹ بینک نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے پاکستانی کرنسی نوٹوں کو بیرون ملک اور اندرون ملک نقد لے جانے کی حد پر نظرثانی کی ہے۔

بیرون ملک اور اندرون ملک ایک شخص دس ہزار روپے ساتھ لے جاسکے گا جبکہ بھارت جانے والے مسافر تین ہزار پاکستان روپے ساتھ لے جا سکیں گے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ نقد لے جانے کی رقم کو بڑھانے کا مقصد دیگر کے علاوہ بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان واپسی پر ان کے فوری اخراجات کو پورا کرنا ہے۔

اس سے پہلے کسی بھی شخص کو پاکستان سے کسی بھی ملک علاوہ بھارت کے ایک دورے پر 3 ہزار پاکستانی روپے تک ساتھ لے کر جانے کی اجازت تھی جبکہ بھارت کے لیے یہ حد 500 روپے تھی۔

اسی طرح کوئی بھی شخص کسی ملک سے (علاوہ بھارت) پاکستان کے ایک دورے میں 3ہزارروپے جبکہ بھارت سے 500 روپے تک ساتھ لا سکتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: