بلآخر روہنگیا پر اقوام متحدہ بھی بول پڑا

متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میانمار حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر تشدد بند کیا جائے، تشدد کا سلسلہ جاری رہا تو پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔

برمی حکومت کے روہنگیا مسلمانوں پربہیمانہ ظلم وستم اور قتل عام پر اقوام متحدہ بھی حرکت میں آگیا۔ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس نے میانمار حکومت کو خبردار کردیا کہ رکھائن میں تشدد کا سلسلہ بند کرایا جائے، روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دی جائے یا پھر کم از کم حکومت فوری طور پرانہیں ایسی قانونی حیثیت دے جس کے تحت وہ معمول کی زندگی گزار سکیں۔

 

اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف کا کہناہےکہ رکھائن کے علاقے میں 28 ہزار بچے فوری مدد کے منتظر ہیں، تاہم میانمار حکومت ان تک میں رکاوٹ ہے۔

بدھ ملیشیا اور میانمار کی فوج کے مظالم سے بچ کر پناہ کی تلاش میں بنگلادیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعدادمسلسل بڑھتی جارہی ہے ۔ گزشتہ دس روز میں سوالاکھ افراد سرحد پار کرکے بنگلادیش پہنچے ہیں ۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار پر روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالیں جو حال ہی میں بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کا کہناہےکہ بنگلادیش پر پناہ گزینوں کا بوجھ ہلکا کرنے کےلیے مدد کو تیار ہیں۔

ترک ترجمان کے مطابق صدر طیب اردوان کا میانمار کی لیڈر آنگ سان سوچی سے رابطہ ہوا ہے جس کے بعد میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کے لیے غیر ملکی امداد کی منظوری دے دی ہے، ترکی روہنگیا مسلمانوں کو ایک ہزار ٹن امدادی سامان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پہنچائے گا، امدادی سامان خوراک، کپڑوں اور ادویات پر مشتمل ہوگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: