بڑےنجی اسکولوں کی فیسوں میں 50فیصد تک اضافہ، والدین کا احتجاج

صوبائی اسکول ایجوکیشن کا کنٹرول موثر نہ ہونے کے باعث کراچی میں بڑے اسکولوں نے اپنی ماہانہ ٹیوشن فیسوں میں15 سے 50فیصد اضافہ کردیا جس سے والدین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے، فاونڈیشن اسکول کی جانب سے کئی گنا فیسوں میں اضافہ کئے جانے کے بعد والدین نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے والدین کے مطابق وہ جمعہ 18اگست کو صبح نو بجے فاونڈیشن پبلک اسکول کے دفتر کے باہر احتجاج کریں گے، کراچی کے بڑے نجی اسکولوں نے گزشتہ کئی سالوں سے من مانیاں شروع کر رکھی ہیں یہ نجی اسکولز اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافہ کررہے ہیں ،بھاری داخلہ فیس لیتے ہیں ،سالانہ چارجز،سیکورٹی ڈپازٹ ،لائبریری فیس،لیب فیس کے ساتھ ساتھ دیگر فنڈز بھی غیر قانونی طور پر وصول کررہے ہیں جبکہ قانون کے مطابق سندھ حکومت کے قانون کے مطابق اسکول ہر سال صرف 5فیصد فیس بڑھاتے ہیں اور فیس بڑھانے کی پیشگی اجازت ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکولز سے حاصل کر نا ضروری ہے چونکہ ان اسکولز میں اعلیٰ افسران کے بچے زیر تعلیم ہیں اس لئے یہ محکمہ تعلیم کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے محکمہ تعلیم کے قانون کے مطابق جسے سندھ اسمبلی نے پاس کیا ہے کل انرولمنٹ کا 10%بچوں کو فری تعلیم دینا لازمی ہے مگر اس پر بھی کو ئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے دلچسپ امریہ ہے کہ اب اے لیول ادارے سیشن شروع ہونے سے6ماہ قبل داخلوں کا سلسلہ شروع کردیتے ہیں اور عارضی داخلہ دے کر کچھ رقم لے لیتے ہیں جب-Level Oکا رزلٹ آتا ہے تو یہ کچھ بچوں کے داخلے منسوخ کردیتے ہیں اور جو رقم ایڈوانس میں لی ہوتی ہے واپس دینے کے لئے والدین کو چکر لگواتے ہیں ۔یاد رہے کہ یہ اسکولز انٹرویو کے درمیان ہی غریب والدین کو داخلہ دینے سے معذرت کر لیتے ہے جو ذہین بچے ہیں لیکن ان کے والدین غریب ہیں ایسے بچے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیںوالدین نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال فیسوں میں کئی گنا اضافہ کرنے کی وجہ سے ہمارے بچے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے جبکہ ہم متعدد بار محکمہ تعلیم کو بھی اس سے آگاہ کرچکے ہیں نمائندہ جنگ نے جب ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکو لز ڈاکٹر منسوب صدیقی کا موقف لیا تو انہوں نے کہا کہ ہم ایک سہ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہےجو ان اداروں کا معائنہ کر کے رپورٹ پیش کرے گی رپورٹ کی روشنی میں رجسٹریشن ایکٹ کے تحت قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: