حکومت اور آئل ٹینکرز مالکان کے مذاکرات کامیاب

حکومت اور آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے دوران مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد پیٹرول کا بحران آج ختم ہونے کا امکان ہے۔
وزارت پیٹرولیم، اوگرا اور آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے نمانندوں کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے جس میں آئل ٹینکرز میں حفاظتی معیارات بڑھانے کے لئے مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
معاملے پر مزید مذاکرات پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے تحت 15 روز تک مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔
اوگرا اور حکومت نے احمد پور شرقیہ حادثے کے بعد حفاظتی معیارات پر پورا نہ اترنے والے ٹینکرز کو جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
موٹر وے پر ٹینکرز کو بار بار جرمانے کرے پر ٹینکرز نے ہڑتال کر دی جس سے ملک بھر میں پیٹرول نایاب ہو گیا۔
اوگرا اور آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے درمیان 2009 میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ٹینکرز کو دنیا بھر میں رائج حفاظتی معیارات پر عمل کرنا تھا۔
ان معیارات کے تحت ٹینکرز میں ایک اضافی ایکسل لگوانے اور دیگر حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔
پاکستان میں ساڑھے 11 ہزار آئل ٹینکرز ہیں جن میں سے صرف 5 ہزار کے قریب ٹینکرز نے حفاظتی معیارات پر پورے اترتے ہیں۔
دیگر ٹینکر مالکان کا کہنا ہے کہ حفاظتی معیارات یقینی بنانے کے لئے 10 لاکھ روپے فی ٹینکر کا خرچ حکومت برداشت کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: