روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ بل کی منظوری کو امریکا اور روس کے تعلقات کے حوالے سے نقصان دہ قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کے روز بھاری اکثریت سے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کے حق میں ووٹ دیا، جو ایک ایسا اقدام ہے جس سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
نئے بل میں روس پر پابندیوں کو مزید سخت بنایا گیا ہےجس کی وجہ پچھلے سال صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت تھی۔
ایران اور شمالی کوریا پر پابندیاں ان کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات ہیں۔
منگل کے روز تین کے مقابلے میں 419 ووٹوں سے منظور ہونے والی اس قرار داد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری حاصل نہیں ہو سکے گی۔
ان کی انتظامیہ نے کانگریس کو پابندیاں اٹھانے کے سے متعلق صدارتی فیصلے کی مخالفت سے روکنے کی کوشش کی تھی۔
کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تہران اس کا جواب اپنے میزائل پروگرام میں مزید پیش رفت کی شکل میں دے گا، جسے 2015 کے ایران اور مغربی ملکوں کے درمیان معاہدے کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس معاہدے میں کہا گیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کو ترقی دینے کے حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔
چند روز پہلے ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا تھا کہ ان کے ملک نے صیاد تھری میزائل کی پیداوار شروع کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ میزائل 120 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔
فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ میزائل طیارے اور میزائل مار گرانے کی صلاحیت رکھنے والے سام ایس 200 قسم کے میزائل جیسا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: