پیاز کھانے سے کیل مہاسے ختم

لڑکپن سے نوجوان کی طرف بڑھتے بڑھتے بیشتر لڑکوں اور لڑکیوں کے چہرے پر کیل مہاسے نکل آتے ہیں تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز سے ان کا علاج ممکن ہے۔
کیل مہاسوں کے علاج کے لئے سالوں سے مختلف ٹوٹکے، ادویات اور کریمیں استعمال کی جاتی رہی ہیں۔ ان میں سے کچھ ٹوٹکے مفید تو کئی جلد کے لئے زیادہ نقصان کا باعث بنتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو چہرے پر کیل مہاسے زیادہ نکلتے ہیں تو پیاز کھانا اس کا بہترین حل ہے۔ پیاز میں موجود اینٹی آکسی ڈینٹس مہاسے نکلنے کے عمل کو کم کر دیتے ہیں۔
روزانہ کھانے کے ساتھ ایک عدد پیاز سلاد کے طور پر کھانا مفید ہے۔ پیاز کا پیسٹ بھی چہرے پر لگانے سے جلد کی صفائی ہوتی ہے اور مہاسوں میں موجود مادے ختم ہوتے ہیں۔
پیاز کے اندر پائے جانے والے قدرتی تیل میں سلفر کے اجزا موجود ہوتے ہیں، جو جسم میں گلوٹا تھائیون مالیکیولز کی پیداوار کو بڑھا دیتے ہیں۔
ایک سائنسی تحقیق کے مطابق جن افراد میں گلوٹا تھائیون نامی مادے کی کمی ہوتی ہے، ان میں جلد کی بیماریاں زیادہ پیدا ہوتی ہیں۔ جلد انتہائی حساس ہو جاتی ہے اور چہرے پر کیل مہاسے بھی زیادہ بنتے ہیں۔
پیاز کے اندر موجود اینٹی آکسی ڈنٹس اس وقت زیادہ اثر کرتے ہیں اگر کچا پیاز کھایا جائے یا پھر اسے بہت ہی کم پکایا جائے۔ پیاز کو زیادہ پکانے یا پھر زیادہ تلنے کی صورت میں اس کے فوائد انتہائی کم ہو جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: