جاکووچ ان فٹ، یو ایس اوپن میں شرکت مشکوک

سربیا کے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جاکووچ ان فٹ ہیں اور ان کی یو ایس اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہے۔ نوواک جاکووچ کہنی میں تکلیف کا شکار ہیں۔
ومبلڈن اوپن کے کوارٹر فائنل سے انجری کے سبب دستبردار ہونے والے جاکووچ نے کہا کہ وہ سیدھی کہنی کی انجری سے صحتیابی کیلئے وقفہ لینے پر غور کر رہے ہیں۔
سربین میڈیا کے مطابق 30 سالہ سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کو انجری سے بحالی میں 12 ہفتے لگ سکتے ہیں کیونکہ تواتر کے ساتھ کھیلنے کے سبب ان کی ہڈی متاثر ہوئی ہے۔
نوواک جاکووچ اب تک 12 گرینڈ سلام جیت چکے ہیں، 2010 میں ان کی بہترین فارم کا آغاز ہوا جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ وہ جلد نڈال اور فیڈرر کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
اس کے بعد وہ فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے، 2015 کے بعد سے وہ کوئی گرینڈ سلام نہیں جیت پائے ہیں جب کہ عالمی نمبر ایک کا اعزاز بھی ان سے چھن چکا ہے۔
جاکووچ نے 2005 سے پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا اور مسلسل 51 گرینڈ سلام ایونٹس میں شرکت کی لیکن یو ایس اوپن میں عدم شرکت سے یہ سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: