پیٹرول بحران، آدھے سے زائد پیٹرول پمپ بند

آئل ٹینکر کی ہڑتال کے بعد ملک بھر میں پیٹرول کا بحران پیدا ہو گیا ہے، لاہور، کراچی، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں آدھے سے زیادہ پیٹرول پمپ بند کر دیئے گئے ہیں۔
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پی ایس او کو آفر کی ہے کہ وہ ٹرینوں کے ذریعے پٹری کے ساتھ مقامات پر پیٹرول کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر سکتے ہیں۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور وزارت پیٹرولیم اورآئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ حکومت نے آئل ٹینکر مافیا کے سامنے جھکنے سے انکار کیا ہے۔
سیکریٹری پٹرولیم کی زیرصدارت ہونے والے مذاکرات میں چیئرپرسن اوگرا عظمٰی عادل، ڈی جی آئل عبدالجبارمیمن کے علاوہ آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار شریک ہوئے۔
آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیرمین یوسف شاہوانی کا کہنا تھا کہ اوگرا کی پالیسیاں غلط ہیں اور ہم اوگرا کا قانون نہیں مانتے۔ بلاوجہ چالان قابل قبول نہیں۔
یوسف شاہوانی نے کہا کہ ہم پر لوگوں کی ہلاکتوں کا الزام لگایا جارہا ہے جب کہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کو آگ ہم نے نہیں لوگوں نے لگائی جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن کسی کی دھمکیوں سے بلیک میلنگ نہیں ہوں گے ہم نے آئل ٹینکرز ایسوسی سے درخواست ہے لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: