چوہدری نثار کا استعفیٰ،پس پردہ کہانی کیا ہے؟

وفاقی وزیر داخلہ کی وہ پریس کانفرنس جس کا مسلم لیگ نواز کے سیاسی مخالفین کو شدت سے انتظار تھا، دو بار ملتوی ہوچکی ہے۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اگر یہ پریس کانفرنس اب منعقد ہوئی بھی تو اس میں تجدید وفاکے وعدوں کے سوا اور کچھ نہیں ہوگا۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم میاں نواز شریف میں تعلقات اس نہج کو پہنچنے کی اصل وجہ سے اب پردہ اٹھا چکا ہے۔ 1990 سے میاں نواز شریف کی کابینہ کا حصہ بننے والے چوہدری نثار خود کو میاں نوازشریف کا اصل جانشین تصور کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیس کا فیصلہ حکومت کیخلاف آنے کی صورت میں حکمران جماعت کی جانب سے لائحہ عمل طے کئے جانے کیلئے گزشتہ کئی ہفتوں سے مشاورت جاری تھی۔
اس مشاورتی عمل میں چوہدری نثار کو نظرانداز کئے جانے کی وجہ یہ تھی کہ چوہدری نثار نے حکومت پر یہ واضح کردیا تھا کہ وہ ماسوائے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے، اور کسی دوسرے شخص کو وزارت عظمیٰ کا اہل نہیں سمجھتے ہیں۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اگر میاں نوازشریف کو حکومت سے دستبردار ہونا پڑتا ہے تو ایسے میں وہ خود کو وزارت عظمیٰ کا سب سے زیادہ اہل سمجھتے ہیں۔
چوہدری صاحب کی اسی خواہش کی وجہ سے انہیں مشاورتی عمل میں بھی نظر انداز کیا جارہا تھا۔
اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ اپنے سیاسی اختلافات کو منظر عام پر نہیں لائیں گے۔
کیونکہ انہیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کی کمانڈ میں ان کی خواہش کے برعکس کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔
اس ضمن میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے چوہدری نثار کو یہ یقین دہانی کروائی کہ پاناما پیپر کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں اُن سے جونیئر کسی وزیر کو وزیراعظم کے طور پر نامزد نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: