حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کر کے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ خود کش حملہ آور کے مبینہ سہولت کاروں کی نشاندہی کا بھی دعویٰ کیا جا رہاہے جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ پر خود کش دھماکے کے بعد حساس اداروں کی طرف سے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری تھیں اور اسی دوران دو مبینہ دہشتگردوں کوحراست میں لیا گیا۔
دونوں کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔