مصری فوج کی کارروائی میں40 سے زائد جنگجو ہلاک

مصری فوج نے شمالی صوبہ سینا میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران40 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر رفاعی نے بتایا ہے کہ مسلح افواج نے یہ آپریشن سیناء کے شمالی شہر شیخ زوید، عریش اور رفح میں کئے ہیں جس میں بھاری زمینی جنگی آلات کے علاوہ فضائیہ سے بھی مدد طلب کی گئی تھی۔

اس عرصے میں 40سے زائد جنگجؤوں کو ہلاک اور5 کو گرفتار کرلیا ہےاور ساتھ ہی جنگجؤوں کے زیر استعمال 20 گاڑیاں، چار موٹرسائیکلیں اور بارود سے لدی ہوئی چار گاڑیوں کے ساتھ بھاری مقدار میں ہتھیار وگولہ بارود کا ذخیرہ بھی پکڑلیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے دہشتگردوں کے 52سے زائد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: