1999 میں ہوا کیا تھا ؟ چوہدری نثار نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

اینکر پرسن اور صحافی کامران شاہد نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز پرویز مشرف کے پروگرام کے دوران گفتگو پر رد عمل دینے کیلئے مجھے فون کیا اور بتایا کہ مجھے مشرف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی اور ساتھ ہی انہوں نے 1999 میں پرویز مشرف کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد جو کچھ ہوا اس پر سے بھی پہلی مرتبہ پردہ اٹھایا۔
کامران شاہد کا کہناتھا کہ چوہدری نثار نے مجھے ٹیلیفون پر کہا کہ میں نے آپ کا کل کا پروگرام دیکھا اور اس میں یہ تاثر ابھرا کہ شائد میں خود یہ دعویٰ کر رہاہوں کہ مجھے مشرف نے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی لیکن مجھے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ یہ واضح ہونا چاہیے کہ میں نے ایسا کوئی دعویٰ نہیں کیا ہے کہ مجھے وزارت عظمیٰ کی آفر دی گئی ،میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس وقت کیا ہوا اور اس بات کو آن ریکارڈ پروگرام میں سب کو بتایا جائے ۔
کامران شاہد کا کہناتھا کہ چوہدری نثار نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ 1999میں جب ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا اور مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ،میرے گھر کو فوجیوں نے گھیر لیا تھا اور میں کمرے میں بیمار ی کی حالت میں موجود تھا اور ڈاکٹرکا انتظار کر رہا تھا ،اچانک باہر کسی کے آنے کی آواز سنائی دی تو میں نے اٹھ کر دیکھا تو وہ ڈاکٹر نہیں بلکہ جنرل محمود تھے ،میں نے ان کے آتے ہی کہا کہ اس سے پہلے کہ آپ کچھ کہیں میں آپ سے تین باتیں کہنا چاہتاہوں ۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ میں نے جنرل محمود سے کہا کہ سب سے پہلے آپ کو واضح کر دوں کہ میں نوازشریف کو دھوکہ نہیں دوں گا ،ہم خیال گروہ میں شمولیت بھی نہیں اختیار کروں گا اور نہ ہی پرویز مشرف کے مارشل لاءکے حق میں کوئی بیان دوں گا ۔انہوں کہا کہ میری یہ باتیں سن کر جنرل محمود نے کہا کہ آپ نوازشریف کو دھوکہ نہیں دیں گے اس کے باوجود نوازشریف  آپ کو دھوکہ دے چکے ہیں ۔چوہدری نثار نے اس کے جواب میں کہا کہ میں اپنے گھر میں نظر بند ہوں ،میں قید تنہائی میں ہو ں ،میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ آپ جو کچھ کہہ رہے ہیں اس میں کتنا سچ ہے ،لیکن ایک بات واضح کر دینا چاہتاہوں ،اگر میں نے نوازشریف کو دھوکہ دیا تو ساری زندگی اپنے ضمیر کا سامنا نہیں کر سکوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کامران خان نے گزشتہ روز پروگرام میں پرویز مشرف سے سوال کیا کہ کیا آپ نے چوہدری نثار کو نذربندی کے دوران وزیراعظم بننے کی پیشکش کی جس پر پرویز مشرف نے کہا کہ میں نے انہیں ایسی کوئی آفر نہیں کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: