سوشلستان پر خبر ہے کہ جیو اور جنگ گروپ سے وابستہ اینکر پرسن حامد میرجو کیپٹل ٹاک کے نام سےپروگرام کرتے ہیں ، اطلاعات تھیں کہ انہوں نے جیو نیوز کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔
مگر ان تمام باتوں کو حامد میر نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں حامد میر کا کہنا تھا کہ وہ کل بھی جیو نیوز سے وابستہ تھے اور اب بھی اسی ادارے سے وابستہ ہیں۔
صحافی اسد کھرل کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے حامد میر نے پیغام میں لکھا 2014 میں بھی اسد کھرل نے غلط خبر دی تھی کہ وہ جیو نیوز چھوڑ رہے ہیں۔
حامد میر نے کہا اسد کھرل کا 2017 میں کیا جانے والا دعویٰ بھی غلط ہے۔