ہڑتالی ٹینکر مافیا کو بڑا دھچکا

ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرکے بحران پیدا کرنے اور ناجائز مطالبات منوانے کے خواہشمند ٹینکر مافیا کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

ریلوے ڈرائیورز کی ہڑتال ناکام بنانے والے خواجہ سعد رفیق پھر ایکشن میں آگئے۔

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کرکے پٹرول کی نقل و حمل کے لئے ریلوے کی خدمات پیش کر دیں۔
خواجہ سعد رفیق نے سینئر جنرل مینجیر ریلویز جاوید انور کو بھی پی ایس او سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سعدرفیق کا کہنا ہے کہ ہڑتالی کلچر کی حمایت نہیں کر سکتے، پٹرول ٹینکرز کی ہڑتال سے پیدا ہونے والی صورتحال پرتشویش ہے، قوم کو مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں۔

چاروں صوبوں میں پٹڑی کے ساتھ پٹرول فوری سپلائی شروع کر سکتے ہیں، ریلوے کے پاس اضافی انجن بھی ہیں اور رولنگ سٹاک بھی موجود ہے۔
پٹرول کی فراہمی میں کردار ادا کر کے قومی ذمہ داری ادا کریں گے، انتہائی مناسب چارجز وصول کریں گے۔
پاکستان ریلوے کی انتظامیہ اور کارکن اس صورتحال میں مثبت کردارادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: