جونیئر کے ماتحت کام نہیں کرنا، عبدالباسط ریٹائر

فارن سروس کے سینئر ترین افسر عبدالباسط نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ اس وقت بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر ہیں۔
ذرائع کے مطابق خواجہ عبدالباسط سینئر ترین افسر ہونے کے ناطے سیکریٹری خارجہ کے عہدے کے حقدار ہیں لیکن ان کی جونیئر تہمینہ جنجوعہ کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔
خواجہ عبدالباسط نے احتجاجاً وقت سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا اور حکومت نے ان کی طرف سے ریٹائرمنٹ کی دی گئی درخواست منظور کر لی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت خارجہ وزیر اعظم نواز شریف کے ماتحت ہے۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کے بعد عبدالباسط فارن سروس کے سینئر ترین افسر تھے۔
ان کے جانےکے بعد عبدالباسط کو یہ عہدہ دیا جانا تھا لیکن وزیر اعظم نے ان کی بجائے تہمینہ جنجوعہ کو یہ ذمہ داری سونپ دی۔ اس طرح عبدالباسط کو اپنی جونیئر کے ماتحت کام کرنا پڑا۔
عبدالباسط اس وقت بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور انہیں اپریل 2018 میں ریٹائر ہونا تھا۔ اب وہ کم اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ماہ عبدالباسط کی جگہ ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سہیل محمود بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: