غریدہ فاروقی کو ایکسپریس نیوز سے نکالے جانے کی اطلاعات

اینکرپرسن غریدہ فاروقی کوایکسپریس نیوز سے نکالے جانے کی افواہیں گردش میں ہیں۔

تاہم دنیا ٹوڈے ذرائع کے مطابق انہیں آف ائیر کر دیا گیا ہے۔ اور چینلز پر چلنے والے پروگرامز کے پرومو بھی روک دئیے گئے ہیں۔

تمام صورتحال معلوم کرنے کیلئے ہم نے چینل انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر انہوں نے موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

واضح  رہے کہ گزشتہ روزمعروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی پر کم سن ملازمہ کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ سوشل میڈیا پر غریدہ فاروقی کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوئی جس میں غریدہ فاروقی 15 سالہ سونیا کے والدین کو دھمکی دے رہی ہیں۔مبینہ آڈیومیں غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ تمہاری بچی پر میرے چالیس ہزار روپے

غریدہ فاروقی کا نیا اسکینڈل، آڈیو لیک ہو گئی

لگے ہوئے ہیں۔ چالیس ہزار دو اور اپنی بیٹی لے جاؤ۔ سوشل میڈیا پر غریدہ فاروقی کو مبینہ آڈیو کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ عدالت کے حکم پر غریدہ فاروقی کے گھر سے ملازمہ کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقامی عدالت میں ڈیوٹی جج نے مقدمہ سنا۔ کم سن ملازمہ کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹی ایک سال سے غریدہ فاروقی کے گھر میں کام کر رہی تھی ۔ غریدہ فاروقی نے بچی پر تشدد کیا۔ بچی کی جان کو خطرہ ہے۔ عدالت نے کم سن بچی کو اس کے والد محمد منیر کے ساتھ بھجوا دیا۔ دوسری جانب میڈیا چینل کے رابطہ کرنے پر غریدہ فاروقی نے اس معاملے سے لا علمی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: