مائیکل فلیپس کا جعلی شارک سے مقابلہ

دنیا کے تیز ترین تیراک مائیکل فیلپس کے مداحوں کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب فیلپس کا شارک مچھلی کے ساتھ مقابلہ جعلی نکلا۔ یہ جعلی مقابلہ مائیکل فیلپس ہار گئے۔
ڈسکوری چینل نے گزشہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولڈ میڈلز جیتنے کا اعزاز رکھنے والے امریکی پیراک مائیکل فلپس اب گریٹ وائٹ شارک سے مقابلہ کریں گے۔
اس مقابلے کو فیلپس بمقابلہ شارک گریٹ گولڈ بمقابلہ گریٹ وائٹ کا نام دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز ہونے والے اس مقابلے نے شائقین کی امیدوں پر ہی پانی پھیر دیا۔
لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ مائیکل فلپس اصل شارک کے بجائے کمپیوٹرائز شارک سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ڈسکوری کا کہنا ہے کہ وہ فیلپس کی سلامتی پر رسک نہیں لینا چاہتے تھے۔
ڈسکوری پر نشر ہونے والی اس ریس میں مائیکل فلپس کو کمپیوٹر کی مدد سے تیار کی گئی شارک کے ساتھ ریس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ مصنوعی 100 میٹر ریس جنوبی افریقا کے ساحل پر منعقد کی گئی جہاں مائیکل فلپس نے مقررہ فاصلہ 38.1 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ نقلی شارک نے یہ فاصلہ 36.1 سیکنڈ میں طے کر لیا۔
ڈسکوری حکام کا کہنا ہے کہ وہ اصلی شارک کے ساتھ فلپس کو پانی میں اتارنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے تھے لہٰذا انہوں نے کمپیوٹر کی مدد سے شارک کی شبیہہ تیار کی۔
گریٹ وائٹ شارک کے تیرنے کی رفتار کا ڈیٹا استعمال کیا اور اس کا موازنہ فلپس کی رفتار سے کیا جس کے تحت شارک کو فاتح قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: