فیس بک کی بدولت 6 مہینے میں 21 کھرب کی کمائی

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اپنے اثاثوں کو فیس بک سے ملنے والی آمدنی سے منسلک کر دیا، اس طرح رواں سال کے پہلے 6 مہینے میں وہ 20 ارب ڈالر کمانے میں کامیاب ہو گئے۔
دنیا میں اتنے عرصے کے دوران یہ کمائی گئی سب سے زیادہ رقم ہے اور پاکستانی کرنسی میں یہ 21 کھرب روپے بنتی ہے۔
بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق مارک زکربرگ نے رواں سال حیران کن حد تک اپنے اثاثوں کو بڑھایا ہے۔ اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 70.1 ارب ڈالرز ہیں اور وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔
رواں سال ان کی اتنی زیادہ آمدنی کا راز بہت سادہ ہے اور وہ ہے، اپنے اثاثوں کو فیس بک کے ساتھ منسلک کرنا، جو اس سال کے دوران منافع کمانے میں کافی زبردست ثابت ہوئی ہے۔
مارک زکربرگ کی تمام تر آمدنی فیس بک کے شیئرز کی بدولت ہیں، یعنی 67.6 ارب ڈالرز ان کے اکاﺅنٹس میں فیس بک اسٹاک کی وجہ سے پہنچے۔
اس سال فیس بک کے حصص کی مالیت میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے جس نے مارک زکربرگ کی آمدنی کو پاکستانی بجٹ (47 کھرب 50 ارب روپے)کے نصف کے قریب پہنچا دیا ہے۔
خیال رہے کہ مارک زکربرگ نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر اپنے اثاثے فلاحی مقاصد کے لیے صرف کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جن کی کل مالیت 45 ارب ڈالرز بنتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: