ترنگے کی بے حرمتی،اکشے کی مداحوں سے معافی

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کو بھارتی قومی پرچم ترنگے کی بے حرمتی پر معافی مانگنا پڑی ہے۔ اکشے نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے کئے گئے ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کردیئے ہیں۔
اکشے کمار نے دو روز قبل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ویمن ورلڈ کپ فائنل کے دوران سٹیڈیم کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں تھیں۔
ان تصاویر میں اکشے کمار قومی پرچم سٹیڈیم میں لہرا رہے تھے۔ خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے ترنگا الٹا تھام رکھا تھا۔
یہ غلطی بظاہر اتنی بڑی نہیں تھی، تصاویر کی نوعیت سے بھی ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اکشے کو اپنی اس غلطی کا احساس نہیں تاہم ٹوئٹر پر شیئر کرنا اکشے کی بڑی غلطی ثابت ہوا۔
اکشے کے کچھ مداحوں نے تو محض ہلکے پھلکے انداز میں انہیں پرچم سیدھا کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ مداحوں کی اکثریت ان سے خفا ہوگئی۔
شائقین کا خیال تھا کہ اکشے نے ایسا جانتے بوجھتے کیا ہے اور مقصد ترنگے کی توہین ہے۔
ا ب اکشے کمار نے ٹوئٹر سے تصویر ہٹاتے ہوئے معذرت کرلی اور اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا مطلب کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: