چینی طیارے نے امریکی جنگی جہازوں کو بھگا دیا

چین کے شہر کنگ داو سے 80 ناٹیکل میل دور ہتھیاروں سے لیس چینی جہاز نے امریکی جہازوں کو بھاگنے پر مجبور ردیا ۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔

خبررساں ادارے رائٹرز نے امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ چین کے2 جنگی جہازوں نے مشرقی چین کے سمندر میں امریکی بحریہ کے ایک جاسوس طیارے کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران چین کا ایک جنگی جہاز امریکی بحریہ کے جہاز سے محض 300 فٹ (91 میٹر) کے فاصلے تک پہنچ گیا تھا۔ چینی جنگی جہاز J-10 اتوار کے روز امریکہ کے جہاز EP-3 کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا جس کے باعث امریکی جہاز فوری طور پر اپنارخ تبدیل کر نے پر مجبور ہو گیا۔خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اہلکاروں نے یہ بات شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی کیونکہ انہیں ایسی اطلاعات پبلک کو فراہم کرنے کا اختیار نہیں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں بھی چین کے مشرقی سمندر میں چین کے SU-30 جہاز نے ایک امریکی جاسوس طیاروں کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا تھا جو بین الاقوامی فضا میں تابکاری کے اثرات کا جائزہ لے رہا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: