لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے سامنے دھماکا،26افراد شہید

لاہور کے مصروف ترین فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں‌ دھماکا ہوا ہے۔

حکومت پنجاب نے دھماکے کے نتیجے میں9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد کے شہید اور57 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر

کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ خودکش حملہ ہو سکتا ہے.

دھماکے کے بعد فیروز پور روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

دھماکے سے ارفع کریم ٹاور کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں‌۔

دھماکا اس وقت ہوا جب علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا،اطلاعات ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کے کہنے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: