ڈیانا کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم کل نشر ہو گی

برطانوی شاہی خاندان کی بہو آنجہانی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کل امریکا اور برطانیہ کے ٹی وی چینلز پر نشر کی جائے گی۔
لیڈی ڈیانا 1961 میں انگلینڈ کے عام سے گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ شہزادہ چارلس سے شادی، شادی میں مسائل، شاہی خاندان کے ساتھ پیچیدہ تعلقات اور حادثاتی موت نے انہیں دنیا بھر کی ہمدردی ملی۔
شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد ڈیانا پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی ماں بنیں تاہم دونوں بچوں کی پیدائش کے بعد ان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکارہوگئی۔
انہوں نے 1996 میں شہزادہ چارلس سے علیحدگی اختیارکرلی۔ علیحدگی کی وجہ چارلس سے کمیلا پارکر سے تعلقات تھے جنہوں نے ڈیانا کی موت کے بعد شادی کر لی۔
لیڈی ڈیانا کے دودی الفائد سے بڑھتے تعلقات بھی ان کی زندگی میں تنازعات کا باعث بنتے رہے۔ 1997 میں وہ ٹریفک حادثے میں چل بسیں، اس حادثے کو ان کی موت کی سازش بھی قرار دیا گیا۔
ڈیڑھ گھنٹے کی دستاویزی فلم کے لئے ڈیانا کے دونوں صاحبزادوں پرنس ولیم اور پرنس ہیری نے اپنے ذاتی فوٹو البم سے 3 نایاب تصاویر جاری کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: