آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی آج سے ہڑتال

آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے آج سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پی ایس او نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرورت سے زائد پٹرول نہ بھروائیں۔
ہڑتال کا فیصلہ کرایوں میں جبری کٹوتی، اوگرا سمیت حکومتی اداروں کے سخت رویئے اور موٹروے پولیس کی جانب سے ناجائز جرمانے اور چالان کے خلاف کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر میر یوسف شاہوانی کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوں گے پورے ملک میں تیل کی سپلائی بند رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹینکر مالکان حکومت کو 3ماہ کا ایڈوانس ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر حکومت انہیں ریلیف دینے کے بجائےاستحصال کررہی ہے۔
چیئرمین آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے کہا کہ موٹر وے پولیس جرمانے کرتی ہے، پنجاب میں ہراساں کیا جاتا ہے جب کہ سندھ میں ایکسائز پولیس کی بھتہ خوری وغنڈہ گردی عروج پر ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے پٹرول پمپس پر پٹرول کا وافر ذخیرہ موجود ہے، شہری پریشانی کے عالم میں زیادہ سے زیادہ پٹرول بھروانے سے گریز کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: