وزرا کی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا

جڑواں شہروں کے صحافیوں نے پمز اسپتال میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی کوریج کے دوران صحافیوں سے بدسلوکی اور انہیں زردوکوب کرنے کا مقدمہ درج نہ ہونے پر وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

ایف آئی آر درج کرانے کی یقین دہانی تک پریس کانفرنس نہیں کرنے دی گئی ، وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔

پمز اسپتال میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی کوریج کے دوران عامل صحافیوں بالخصوص خاتون صحافی کے ساتھ بدسلوکی کا مقدمہ 2دن گرزنے کے باوجود درج نہ ہونے پر وزرائے مملکت دانیال عزیز اور طارق فضل چوہدری کی پریس کانفرنس میں پھر پور احتجاج کیا ۔

صحافیوں نےاس دوران وی وانٹ ایف آئی آر اور شیم شیم کے نعرے لگائے ،اس دوران بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی، وزرا مسلسل بے بسی کی تصویر بنے رہے ، صحافیوں نے وفاقی وزرا کو اس وقت تک بولنے نہ دیا جب تک انہوں نے ایف آئی آر درج کرانے کی یقین دہانی نہ کرائی۔

بعد ازاں وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے نیشنل پریس کلب کی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کو ہر قیمت پر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔

حکومتی یقین دہانی کے بعد صحافیوں نے ایف آئی آر کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی اور باور کرایا کہ اگر وعدہ وفا نہ ہوا تو وفاقی دارلحکومت میں حکومتی تقریبات اور پریس کانفرنسوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: