ویمن کرکٹ ٹیم میں سینئرز کی اجارہ داری

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم میں سینئر کرکٹرز کی اجارہ داری، کپتان اور کوچ میں اختلافات ٹیم کو لے ڈوبے، ٹیم ویمن ورلڈ کپ میں ناقص ترین کارکردگی کے بعد وطن واپس لوٹ آئی۔
ایسے وقت جب بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے، پاکستانی ٹیم 7 میں سے ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
کپتان ثنا میر کے کوچ صبیح اظہر اور مینجر عائشہ اشعر سے اختلافات رہے، تینوں کے درمیان من پسند کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر چپقلش رہی۔
چیئرمین پی سی بی کو دی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق کوچ، کپتان اور ٹیم مینجر میں اختلافات ناقص کارکردگی کا باعث بنے۔ تینوں کے درمیان کم از کم 12 بار تلخ کلامی ہوئی۔
اسکواڈ میں 2گروپ بن چکے تھے، من پسند پلیئرز کی شمولیت پر کوچ صبیح اظہر، کپتان ثنا میر اور منیجر عائشہ اشعر کے درمیان بحث مباحثہ ہوتا رہا،1،2 مواقع پر تو بات زیادہ تلخ کلامی تک بھی پہنچی۔
جنوبی افریقہ سے پہلے میچ کے بعد خاصی لفظی جنگ اور ٹیم کا ماحول خراب ہوا جبکہ پلیئرز کی سلیکشن میں من مانیوں سے کمبی نیشن بھی متاثر ہوتا رہا، بیٹنگ آرڈر بار بار تبدیل کیا گیا۔
بھارت کیخلاف میچ میں بولنگ اچھی رہی تو بیٹنگ آرڈر کے معاملے میں کوچ اور کپتان میں اختلاف ہوا، یوں کارکردگی میں زوال آتا گیا۔
آخری میچ میں اتفاق رائے نہ ہونے کے باوجود اسپنر نشرح سندھو کو ڈراپ کرنے کا عجیب وغریب فیصلہ کرتے ہوئے 3 سیمرز کو شامل کردیا گیا، یہ تجربہ بُری طرح ناکام ہوا۔
ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے دوران سب سے زیادہ متاثر جونیئر کرکٹرز ہوئیں،سینئرز کی لابنگ نے نہ صرف ان کیلیے مواقع محدود کیے بلکہ اعتماد بھی متزلزل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: