سیکس پر کیوں لکھا؟مسلم مصنفہ تنقید کی زد میں

مسلم خواتین کی جنسی زندگی اور حلال سیکس کے موضوع پر کتاب لکھنے والی مسلمان مصنفہ ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
کتاب کی مصنفہ نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا ہے اور موضوع کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تخلص کا استعمال کیا ہے۔

خیال ہے کہ خاتون کا تعلق برطانیہ سے ہے کیونکہ وہ اپنے خیالات کے اظہار کیلئے برطانوی اخبارات کا سہارا لے رہی ہیں۔
دی مسلمہ سیکس مینیوئل، حلال گائیڈ ٹو مائنڈ بلوئنگ سیکس کے نام سے شائع ہونے والی یہ کتاب ای کامرس ویب سائٹ ایمیزون پر فروخت ہو رہی ہے ۔
خاتون کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی ہے تاہم برطانوی اخباروں میں مصنفہ کے انٹرويو چھپے ہیں۔ برطانوی اخبار دی ابزرور کے مطابق اس کی مصنفہ مسلمان ہیں۔
اخبار میں ان کے بارے میں اس سے زیادہ معلومات نہیں دی گئیں اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ مصنفہ نے خود یہ گزارش کی ہے۔
مصنفہ کا کہنا ہے کہ بہت ساری مسلمان خواتین، خاص طور پر روایتی خواتین سیکس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتیں۔
وہ کتاب اس لیے لکھ رہی ہیں کیونکہ وہ مسلمان خواتین کی زندگی میں خوشی لانا چاہتی ہیں۔
مصنفہ کا دعویٰ ہے کہ بہت لوگوں نے ای میل کر کے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ایک مسجد کے امام نے لکھا ہے کہ اُن کا ارادہ ہے کہ وہ نئے شادی شدہ جوڑوں کو اس کی ایک کاپی دیں گے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ خاتون مصنفہ کی ہم قبیلہ مصنف خواتین کی جانب سے شاندار حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ اس بارے میں مسلمان مصنفہ شيلینا جان محمد نے کہا کہ اگر یہ کتاب مسلمان خواتین سے منسلک فرضی خیالات تبدیل کرنے میں مدد دیتی ہے تو اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔
مصنفہ کے مطابق اس کتاب پر ایک ہی اعتراض ان کے سامنے آیا ہے وہ یہ کہ اس میں مردوں کو نظرانداز کیا گیا ہے اور تمام تر توجہ خواتین پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: