آپس میں جو مرضی کریں عدالت کو کچھ نہ کہیں

پانامہ عملدرآمد کیس کے دوران اسحاق ڈار کا 34 سالہ ٹیکس ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ قانونی دائرے میں رہ کر لہروں کیخلاف تیرنا پڑا تو تیریں گے۔

ڈبے پر اتنا بڑا ٹیکس ریکارڈ تحریر کرنا ہمارے لیے ہے، یہ ڈبہ سارا دن ٹی وی کی زینت بنا رہے گا۔

اسحاق ڈار کے وکیل طارق حسن نے کہا کہ سنا ہے جے آئی ٹی نے بھی ایسے ہی کیا تھا۔

اس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کیا آپ بھی جے آئی  ٹی  کو فالو کر رہے ہیں؟۔

جسٹس عظمت نے مزید کہا کہ سوچ رہا ہوں اتنا بڑا باکس سیکیورٹی سے کیسے کلیئر ہو گیا۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ  جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کے اثاثوں سےمتعلق کافی دستاویزات دیئے۔

اسحاق ڈاراثاثوں کے بارے میں جواب نہ دے سکے، ہوسکتا ہے اسحاق ڈار کیخلاف کارروائی شروع ہو۔

اسحاق ڈار حدیبیہ پیپر ملز کیس کا بھی حصہ تھے، جے آئی ٹی کو بھی مطمئن نہ کر سکے۔

حدیبیہ پیپر ملز کیس خارج بھی ہو جائے تو اسحاق ڈار کیخلاف کافی مواد ہے۔

طارق حسن نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ اسحاق ڈار کا پہلے سے ریکارڈ موجود تھا،جے آئی ٹی نے بدنیتی کی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی نے کہا 5 سال میں اسحاق ڈار کے اثاثے 9 سے 837 ملین ہو گئے۔

اسحاق ڈار نے شیخ النہیان کے مشیر ہونے سے متعلق کوئی دستاویزات دی ہیں؟۔  بطور مشیر تقرری اسحاق ڈار کی تنخواہ اور مراعات کیا طے ہوئیں؟۔

کیا کوئی منطق ہے کہ شیخ نے 5 سال میں 800 ملین  دیئے ہوں۔

شیخ نے اسحاق ڈار کو کن شرائط پر کنٹریکٹ دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نےکہا کہ اسحاق ڈار جے آئی ٹی میں استحقاق مانگتے رہے۔

سمجھ نہیں آ رہا اسحاق ڈار نے استحقاق کس لئے مانگا۔

اسحاق ڈار کے بیٹے کی کمپنی نے ہل میٹل کو فنڈز فراہم کئے۔

اسحاق ڈار کو ان کے بیٹے نے تحفے میں رقم دی، جس پر ٹیکس نہیں دیا گیا۔

جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ طارق حسن صاحب آپ نے اسحاق ڈار کے ساتھ بہت انصاف کر لیا،اب ہمیں کرنے دیں۔

وعدہ کرتے ہیں آپ نے جو بھی پیش کیاضرور دیکھیں گے۔

قانون سے انحراف نہیں کریں گے۔ سب کے بنیادی حقوق کا احساس ہے۔

کسی کے بنیادی حقوق کو نہیں روندیں گے، درخواست گزاروں کے بھی بنیادی حقوق کا خیال رکھیں گے۔

فریقین ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں، آپس میں جو مرضی کہیں،ہمیں کچھ نہ کہیں۔

آپ کیس مکمل ہونے کے بعد  چلے جائیں گے،ہمارا کام جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: