ٹرسٹ ڈیڈ میں کلیریکل غلطی، چھٹی والے دن نوٹری تصدیق

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل کی سماعت میں نیلسن اور نیسکول ٹرسٹ ڈیڈ پر بات ہوئی تھی۔

عدالت نے کہا تھا بادی النظر میں جعلسازی کا کیس ہے۔ ماہرین نے غلطی والی دستاویز کا جائزہ لیا ہے۔

وہ صرف کلریکل غلطی تھی جو اکرم شیخ کے چیمبر سے ہوئی، اکرم شیخ نے کہا ہے کہ غلطی سے یہ صفحات لگ گئے تھے، کسی بھی صورت جعلی دستاویز دینے کی نیت نہیں تھی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ دوسرا مسئلہ چھٹی کے دن تصدیق کا تھا۔

برطانیہ میں چھٹی کے روز نوٹری کی تصدیق ہو جاتی ہے، سوشل میڈیا پر بہت سی لیگل فرمز کے بروشرز بھیجے گئے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ حسین نواز نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ان کا سالیسٹر چھٹی کے روز دستیاب ہوتا ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی بات نوٹ کرلی ہے کہ ہفتے کو سولیسٹر دستیاب ہوجاتا ہے، اب صرف فونٹ کا معاملہ رہ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: